گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے کراچی میں چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

عرفان علی عرفان علی

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے کراچی میں  چین کے قونصل جنرل کی ملاقات


گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے کراچی میں  چین کے قونصل جنرل کی ملاقات۔سی پیک کے تحت سندھ میں نئے ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوا۔


ملاقات کے دوران گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا  معرکۂ حق میں چین نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر کے مثالی دوستی کا ثبوت دیا۔دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کا مشترکہ منصوبوں کی جانب پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاک چین مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے گورنر ہاؤس میں کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا چین کی بلیو اکانومی کا حجم ایک ٹریلین  یوآن  تک پہنچ چکا ہے۔ تعلیمی اسکالرشپ کی آگاہی کے لیے چینی قونصلیٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی، شنگھائی سسٹر سٹیز اور سندھ، ہوبئی سسٹر صوبے ہیں۔ چین کے قونصل جنرل  نے گورنر سندھ کو شنگھائی کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔