کراچی،عرفان علی
کراچی میں کورنگی مہران ٹاو ن کےقریب گھر میں پانی کے خالی ٹینک میں
دم گھٹنے سے لڑکا اور لڑکی جاں بحق
ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بیس سالہ عظمی صفائی
کے لئے پانی کے خالی ٹینک میں اتری۔طویل عرصے
سے خالی ٹینک میں گیس بھرگئی تھی۔ خاتون کا دم گھٹ گیااوروہ ٹینک میں بےہوش ہوگئی۔
گھر میں موجودعورتوں نےشورمچایا،، تو علاقے
کے لوگ جمع ہوگئے۔ تیس سالہ مائیکل ٹینک میں
اترا،،،تواس کابھی دم گھٹ گیااور وہ بےہوش ہوگیا۔بعد میں علاقے والوں نے مل کر دونوں
کو باہرنکالاتاہم دونوں جاں بحق ہوچکے تھے۔