سندھ میں کورونا وبا کے سبب جامعات کو بھی تیس اگست تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث تمام جامعات
مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق صوبہ
کی تمام جامعات اور بورڈز تیس اگست
سے کھلیں گے۔ طالب علم اور اساتذہ اس دوران
کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوالیں۔