معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مصالحت و ہم آہنگی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے قونصلیٹ جنرل ایران کوئٹہ کا دورہ


معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مصالحت و ہم آہنگی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے قونصلیٹ جنرل ایران کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ،میرسلام جوگیزئی

معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مصالحت و ہم آہنگی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے قونصلیٹ جنرل ایران کوئٹہ کا دورہ کیا۔ا س موقع پر قونصل جنرل ایران حسن درویش وند اور دیگر اعلئ حکام نے معاون خصوصی نوبزادہ شاہ زین بگٹی کاستقبال کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دور حکومت میں ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کو تاریخی فروغ ملا  ہے۔اور ایران کی نئی نومنتخب حکومت برادر مسلم ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ باہمی ،تجارتی، ثقافتی تعلقات کومزید فروغ دینے کےخواہشیں مند ہیں۔اورخاص طور پر "افغانستان سے امریکہ افواج کے انخلا کے بعد خطے میں امن  و امان  کے قیام کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھرےہیں ۔اور انکی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزیدوسعت ملے

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کورو وائرس  سے موثر طور پر نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔