کراچی، نزاہت خان
ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج منایا جارہا
ہے،، پاکستان کی بری افواج اور فضائی افواج کی طرح بحری فوج بھی جنگ عظیم میں پیش
پیش رہی۔۔ کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں آپریشن سومناتھ سمیت مختلف واقعات کی
بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔
میری ٹائم میوزیم کراچی کا شمار پاکستان کے بہترین
عجائب گھروں میں ہوتا ہے،،، میوزیم میں داخلے کے ساتھ ہی برصغیر پاک و ہند کی تاریخ
کے اہم کرداروں کی عکاسی کی نظر آتی ہے،، ساتھ ہی آپریشن سومناتھ کا خوبصورت نقشہ
کھینچا گیا ہے۔
میوزیم کی ہاربر گیلری میں پاکستان کی مختلف
بندرگاہوں کی پینٹنگز آویزاں کی گئی ہیں ،،
نیول گیلری میں 1965 کی جنگ کے دوران بحریہ کی کامیابیوں کی
عکاسی کی گئی ہے،،
میوزیم کی اوپری منزل پر ایک گیلری کو پاک نیوی
اور قائد اعظم کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے،، جس باجے پر پہلی بار قومی ترانے کی
دھن بجائی گئی وہ بھی اس گیلری میں محفوظ ہے۔۔
شہداء آف پاکستان نیوی کے عنوان سے بنائی گئی دیوار
پر ان تمام شہداء کے نام درج ہیں جنھوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش
کیے،، میوزیم میں پاکستان نیوی کے جوانوں کے یونیفارم اور زیر استعمال اشیاء کو بھی
رکھا گیا ہے۔۔
میوزیم کا نظارہ جدید تصورات پر مبنی ہے،، جس میں
مجسمے ، ٹچ اسکرین کمپیوٹرز ، تصاویراور قدیم ہتھیاروں کے ذریعے بحر کے مختلف
پہلوؤں کو واضح کیا گیا ہے جو نہایت دلچسپ بھی ہے اور معلومات کا ذخیرہ بھی ہے