وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کراچی میں سردار اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل
کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے سردار اختر
مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللہ مینگل
کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،،
اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے
فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل مدبراور وضع دار سیاستدان
تھے- وہ
سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے تھے – ان
کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-