نائن زیرو آپریشن کیس میں سزا کے خلاف عبید کے ٹو سمیت چھ ملزمان کی اپیل پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ملزمان عبید کے ٹو، ندیم احمد،عامر توتلا، عبدالقادر اور دیگر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان کو  ٹرائل کورٹ نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ عبید کے ٹو کو آٹھ سال قیدکی سزا سنائی  گئی  تھی۔عدالت نے  پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور کیس کے تفتیشی  افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ملزم عبید کے ٹو نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے ذریعے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔