سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ جیلر اسحاق میو کے قتل کیس میں تین ملزمان کو
پھانسی اور عمرقید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے تین ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ اے ٹی سی ون نے ملزم عبدالعزیز
کو پھانسی جبکہ اظہر علی اور نور محمد کوعمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں پر چودہ
جون دوہزار دس کو فیرز آباد تھانے کی حدود میں اسسٹنٹ جیلر کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام تھا۔ فائرنگ
سے اسسٹنٹ جیلر اسحاق میو زخمی ہوئے اور
اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیاتھا۔ عدالت نے ملزموں کو کسی اور مقدمے میں ملوث نا
ہونے کی صورت میں رہا کرنے کی ہدایت کی