کراچ ناظم آباد میں سیاسی جماعت کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا

عرفان علی عرفان علی

کراچ ناظم آباد میں سیاسی جماعت کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا

 

 

کراچ ناظم آباد میں سیاسی جماعت کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا دونوں جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں وقوعہ پر پہنچ گئے مشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

 پولیس کے مطابق ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا  جاں بحق شخص کی شناخت فراز  کے نام سے ہوئی تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا،

کراچی ناظم آباد میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں مسلح تصادم کا واقعہ، مقدمہ درج نہ ہوسکا پولیس حکام کے مطابق ایم کیو ایم مشاورت کے بعد مقدمہ درج کرائے گی،

فائرنگ کرنیوالے کون تھے، تاحال شناخت نہیں ہوسکی،

پارٹی کا جھنڈا لگانے پر تصادم ہوا،فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا رکن طلحہ بھی زخمی ہوا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ

زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد دو گاڑیوں میں آنیوالے افراد نے ملٹی چوک پر فائرنگ کی،

گزشتہ شب فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن فراز جاں بحق ہوا تھا

علاقے میں کشیدگی پر قابو پایا جاچکا ہے۔