کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں
موجود چار ہاتھیوں کا جرمن
ڈاکٹر طبی معائنہ کرے گا۔ عدالت نے
درخواست منظور کرتے ہوئے ستائیس اکتوبر تک
رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ میں چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے ہاتھیوں کی صحت سے
متعلق کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت
نے ہاتھیوں کی جرمن ڈاکٹر فرینک وڈ سے طبی
معائنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے
طبی معائنے پر آنے والے پچاس فیصد اخراجات کے ایم سی اور باقی پچاس فیصد
درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ ستائیس
اکتوبر تک ہاتھیوں کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
کے ایم سی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے ملک مخالف بیان دیا ہے۔ درخواست
گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی جس بیان پر ناراض ہے، اس کا ملکی سالمیت سے کوئی
تعلق نہیں۔ جرمن ڈاکٹر کی فیس سترہ ہزار
ڈالر کے بھگ ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ہاتھیوں کی صحت توجہ طلب ہے۔۔