ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کیس میں تمام گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت۔

صبانور صبانور

ڈاکٹر عاصم  کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج  کیس  میں  تمام گواہوں کو  آئندہ سماعت پر  پیش ہونے کی ہدایت۔

ڈاکٹر عاصم  کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج  کیس  میں  تمام گواہوں کو  آئندہ سماعت پر  پیش ہونے کی ہدایت۔  عدالت نے  تمام  نامزد ملزموں کو  بھی حاضر ہونے  کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر عاصم حسین،روف صدیقی،انیس قائم خانی، وسیم اختر، عثمان معظم اور دیگر ملزمان  پیش ہوئے۔ملزم قادر پٹیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ عثمان معظم کے وکیل  نے  گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی ۔ گواہ راشد کی جانب سے عثمان معظم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزيدسماعت تیئس  اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ملزموں کے خلاف دوہزار  پندرہ  میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں  مقدمہ درج کیا گیا تھا۔