کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم

صبانور صبانور

کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم

کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہوگئے ، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

پولیس کے مطابق مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کا کار سے خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ڈرائیونگ سیٹ اور پسنجر سیٹ پر موجود دو افراد  انتیس سالہ عمران اور پینتیس سالہ دانش جاں بحق ہوگئے جبکہ پچھلی سیٹوں پر موجو د تیس سالہ قاسم اور چھبیس سالہ پولیس اہلکار خرم زخمی ہوگئے ، زخمی اہلکار تھانہ سرجانی میں تعینات ہے۔پولیس نے ریسکیو ایمبولینس میں زخمی افراد اور جان بحق افراد کی لاشوں کا اسپتال منتقل کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی قاسم کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی اہلکار کے منہ پر زخم آئے ہے دونوں زخمیوں کو عباسی سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹریلر  ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے