آپ نے کراچی کے ائیر پورٹ کا کیا حال کردیا آپ کو اندازہ ہے؟ چیف جسٹس

صبانور صبانور

 آپ نے کراچی کے ائیر پورٹ کا کیا حال کردیا آپ کو اندازہ ہے؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی سول ایویشن کی زمین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگلی سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں حاضر ہوکر صورتحال سے آگاہ کریں

آپ نے کراچی کے ائیر پورٹ کا کیا حال کردیا آپ کو اندازہ ہے؟ صرف دو جہاز اڑ رہے ہوتے ہیں آپ کے پورے ائیر پورٹ میں؟ چیف جسٹس کا ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیاکہ

وفاق کو زمین دینے کے بعد صوبائی دائرہ اختیار ختم ہوجاتا ہے اور ایئر پورٹ کے قریب دو سو نو ایکڑ زمین کی کی الاٹمنٹ پر ایف آئی اے اپنی فائنڈنگ دے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن کوحکم دیاکہ پورے ملک کے ائرپورٹس کی زمینوں پر بنے شادی ہالز فوری طور پر بند کئے جائیں، ڈی جی سی اے اے تمام شادی ہالز بند کرکےرپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں

ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایاکہ ہمیں زمین انیس سو بیانوے میں ملی تھی

سندھ ریوینو بورڈ کی جانب سے ہماری زمین کم کی جارہی ہے اور غیر قانونی طورپر دو پلاٹس پرائویٹ پارٹیوں کو الاٹ کئے گئے ہیں، ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی ہے۔ انہوں نے ایسے جالی قرار دیا ہے ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس نیشنل فائیٹ کی کمی ہے، روزانہ 70 سے 80 فلائیٹ معمول کے مطابق ہے چیف جسٹس کا استفسار کیاکہ آپ لوگ دن میں جہاز کیوں نہیں اڑاتے رات میں اڑاتے ہیں؟  آپ نے کراچی ائیر پورٹ کو بھیڑ بکریوں کا اڈا بنایا ہوا ہے آپ سے ائیر پورٹ بنتا نہیں شادی ہالز چلانے لگے ہیں چیف جسٹس کا الاٹیز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئےکہاکہ سندھ حکومت وفاق کی زمین کسی اور کو الاٹ کیسے کرسکتی ہیں؟ ڈی جی سول ایویشن نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی سے سے ہم نے تصدیق کروائی جو الاٹیز لکٹر دکھا رہے ہیں وہ جعلی ہے جسٹس قاضی امین احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ

آپ نے دبئی اور قطر کا ائیر پورٹ دیکھا ہے ایک ائیر پورٹ بتائے جہاں کمرشل استعمال ہورہا ہو؟ عدالت کا ڈی جی سول ایوی ایشن کو ائیر پورٹ کی زمین ائیر پورٹ کے مقاصد کے طور پر استعمال کرنے کا حکم دے دیا ائیر پورٹ کی حدود میں شادی ہالز اور پلاٹس قابل قبول نہیں،

چیف جسٹس نےڈی جی سول ایوی ایشن کوحکم دیاکہ جائے اور شادی ہالز کو بند کریں،

ایس بی سی اے کو سروے رپورٹ ڈی جی سول ایوی ایشن کو فراہم کرنے کا حکم دے دیااور پی ای سی ایچ بلاک 6 میں پارک کی زمین پر قائم گریڈ اسٹیشن سمیت غیر قانونی گھروں بھی توڑنے کا حکم دیتے ہوئےگرین بیلٹ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دےدیا ۔

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے، چئیرمین بورڈ آف ریونیو، ڈی جی سول ایوی ایشن، ایس بی سی سے پیشرفت رپورٹ طلب کی گئی ہے