کراچی میں منگھوپیرسےجعلی پولیس انسپیکٹرگرفتار۔پولیس یونیفارم اوراسلحہ کی آڑ
میں بلیک میلنگ،بھتہ خوری اور منشیات سپلائی کرتاتھا۔
پولیس حکام کے مطابق خیرآباد امن چوک کےقریب کارروائی کے دوران
ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم پہلےبھی قتل جیسےسنگین جرم کےمقدمات میں
گرفتارہوکرجیل جاچکاہے۔گرفتاری کے وقت
ملزم نے انسپیکٹررینک کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی اور اسلحہ بھی لگا رکھا تھا۔ اس کی موٹر سائیکل پر سندھ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ
بھی لگی ہوئی تھی۔