کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام پیر کے روز سے شروع کیا جائے گا جو اگلے 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام پیر کے روز سے شروع کیا جائے گا جو اگلے 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا


کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام پیر کے روز سے شروع کیا جائے گا جو اگلے 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا ۔ واٹر کارپوریشن انتظامیہ کے مطابق کوشش ہوگی بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے ۔ واٹر کارپوریشن نے تین دن کے لئے کمرشل واٹر ٹینکر سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا 


 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطر کی سپلائی لائن پر دوبارہ مرمتی کام پیر سے شروع کیا جائے گا ۔ مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا ۔ مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے دوران لیاری کلفٹن گلشن اقبال جمشید ٹاؤن اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ یونی ورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران سپلائی لائن کو نقصان پہنچا تھا . کوشش ہوگی کہ بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے ۔انچارج ہائیڈرنٹس سیل کے مطابق شہریوں کو فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ۔ سرکاری ہائیڈرنٹس پر 24 گھٹنے واٹر ٹینکر بک کروایا جا سکتا ہے