کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کو روند ڈالا

عمران عمران

  کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کو روند ڈالا


 کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کو روند ڈالا۔  یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 


پولیس کے مطابق متوفی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار اس کا کزن محفوظ رہا۔حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت اٹھارہ سالہ منیر  کے نام سے ہوئی  ہے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی  گئی۔