کراچی سمیت
سندھ بھر اور بلوچستان کے سی این جی اور
آرایل این جی صارفین کےلئےبری خبر۔گیس
بیس رو پے اضافے کے بعد دوسو روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔
گیس کی فی
کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ اسٹیشن مالکان شہر میں200 روپے کلو سی این جی اور آرایل این جی فروخت کررہے ہیں۔
پہلے 6ہزار،7ہزار
بکتی تھی اب تو ہزاربھی نہیں بکتی یہ جو پیسے بڑھائےہیں اس سے 5سو پر چلی جائےگی۔مالک
ہمیں کہاں سے دےگا
سی این جی
بند ہوجائے تو سکون ہوجائےگا یا تو اپنے ریٹ پر آجائے تو اچھا ہوجائےگا
رواں سال
ستمبر میں گیس کی فی کلو قیمت 150سےبڑھاکر
180روپے کی گئی تھی۔اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی پر جی ایس ٹی کی مدمیں
اضافہ کردیا گیا ہے۔ پہلے فی کلو گیس پر
11روپے 86پیسے جی ایس ٹی لگتا تھا۔
جو اب 21روپے 77پیسےکردیا گیا ہے۔
ہم سےکسی قسم کی کوئی
بات نہیں کی گئی اچانک سے ایس آر او آیا ،اور پتہ لگا اُس میں افیکٹیڈ ڈیٹ نہیں
لکھی تھی تو ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا کہ ہم اس کو فوری نافذالعمل کردیں
چئیرمین آل
پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور
5فیصد کیا جائے۔