دسمبر کے اختتام پر کورونا کی پانچویں لہر آسکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

دسمبر کے اختتام پر کورونا کی پانچویں لہر آسکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کردیا۔

دسمبر کے اختتام پر کورونا کی پانچویں لہر آسکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کردیا۔۔ کراچی آرٹس کونسل میں کورونا اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر سیمینار ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے اومی کرون کے خطرات سے بچاؤ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ممکن ہے۔

کورونا وائرس کی پانچیوں لہر دسمبر کے اختتام پر سر اٹھا سکتی ہے،، ماہرین نے خبردار کردیا۔۔

کراچی آرٹس کونسل میں ڈینگی اور کورونا سے بچاؤ سے متعلق سیمینار میں گفتگو کے دوران سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 11 نومبر کو افریقی ڈاکٹر نے مختلف نوعیت کے کیسز دیکھے اور پھر دنیا کو آگاہ کیا۔۔  ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی۔۔

ڈبلیو ایچ اونے بھی صیح بات کی ہے کہ سائٹیفکلی روکنا چاہئے۔ جو پہلے کیا تھا اب بھی وہ ہی کہتا ہوں انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کی جائے

سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے میں میڈیا سمیت مختلف اداروں نے ساتھ دیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے وباء ڈکلیئر کرنے میں دیر کی۔

یہ یادرکھنا چاہئےاُن ممالک میں ون ڈیجیٹ ویکسین ہوئی ہے ہمارے یہاں اُن ممالک سے بہت زیادہ ویکسین ہوئی ہے جو کام آئےگی اور ایس اوپیز کو بھی فالو کرنا ہوگا

ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا کے ایک فورم۔ترتیب دیا جائے۔ ہر چیز کے لیے حکومت کی جانب نا دیکھا جائے۔

ایک دو صحافی ہوں دو مینجرز ہوں ،عوامی نمائندے ہوں باقی یہ اسپیشلسٹ ہوں کہ اس طرح کی باتیں آئیں تو فوراً بیٹھ جائیں

سیمینار میں ڈاکٹر سعدیہ عامر ، ڈاکٹر بینش، ڈاکٹر فرحام عیسی سمیت نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔