وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کم و بیش چالیس لاکھ یتیم بچے موجودہیں

عرفان علی عرفان علی

 وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کم و بیش چالیس لاکھ یتیم بچے موجودہیں

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کورنگی میں میرا گھر المصطفیٰ یتیم خانہ کا افتتاح کر دیا کردیا وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کم و بیش چالیس لاکھ یتیم بچے موجودہیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ المصطفیٰ یتیم خانہ کورنگی میں حاجی حنیف طیب نے قائم کیا ہے، یتیم خانے کے افتتاح کی تقریب کا بننے پر بے حد خوشی ہے انکا کہناتھاکہ پچھلی دو دہائیوں میں یتیم بچوں کی تعداد قدرتی آفات کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے، قدرتی آفات اور دہشت گردی سمیت دیگر حادثات کی وجہ سے بچے والدیں سے محروم ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پڑوسی ممالک سے پناہ گزینوں کی بھاری آمد کی وجہ سے بھی یتیم بچوں میں تعداد بڑھی ہے، یتیم بچوں کو سنبھالنے میں این جی اوز کا کردار قابل تعریف ہےاور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی یتیم بچوں کی پروش میں سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ المصطفی کے تحت یتیم بچوں کی  تعلیم، خوراک اور سہولتوں کا بندوبست کرنا قابل تعریف ہےان کا کہناتھاکہ مجھے خاص طور پر یتیم خانے کو میرا گھر کہنے کا خیال بے حد پسند آیااور یہ نام بچوں کو ملکیت، گرمجوشی اور تحفظ کا احساس دلاتا رہے گا، آج میں ان ننھے چیمپیئنز کی کارکردگی کو دیکھ کر نہایت متاثر ہوا ہوں سید مرادعلی شاہ نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں کل یہی بچے زندگی کے مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے المصطفیٰ ٹرسٹ کو اپنی حکومت اور ذاتی حیثیت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اولڈ ایج پورشن کا بھی دورہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یتیم بچوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں دعوت پر بلانے کا اعلان کیا