بلدیاتی ترمیمی بل اور متنازعہ تعمیرات آرڈیننس پر بڑوں کی بیٹھک۔

عرفان علی عرفان علی

بلدیاتی ترمیمی بل اور  متنازعہ تعمیرات آرڈیننس پر بڑوں کی بیٹھک۔

بلدیاتی ترمیمی بل اور  متنازعہ تعمیرات آرڈیننس پر بڑوں کی بیٹھک۔گورنر سندھ  نے زور دیا کہ  آرڈیننس  صرف ان رہائشی عمارتوں کا احاطہ کرے جہاں عوام کی سرمایہ کاری ہے۔  وزیراعلی نے اعتراضات کابینہ میں رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔دونوں شخصیات نے  نئے بلدیاتی ترمیمی بل اور ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن  آرڈیننس کے حوالے سے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا۔  چہرہ نیوز بڑوں کی بیٹھک  کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں  وزیراعلی نے  شکوہ کیا کہ  میں آپ سے مل کر آرڈیننس پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا ۔ میڈیا سے خبرملی  کہ آپ کو آرڈیننس پر اعتراض ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے موقف اپنایا کہ آرڈیننس صرف ان رہائشی عماتوں کا احاطہ کرے جہاں عوام کی سرمایہ کاری ہے۔ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ بننے والی تمام تعمیرات کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پرصوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتراضات ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے  کہا کہ وہ  بلدیاتی بل پرگورنر سندھ کے  اعتراضات جمعرات کو کابینہ اجلاس میں رکھیں گے۔