کراچی میں کورونا وائرس
کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کا
معاملہ۔تین مشتبہ مریضوں کے نمونے مزید تصدیق کےلئے اسلام آباد بھجوادیئے گئے۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق وزارت صحت حکام نے تین مشتبہ مریضوں کے سیمپل
کراچی سے اسلام آباد بھیج دیئے ہیں۔تینوں نمونے
پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ
کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا
گیا ہے۔ مزید ٹیسٹ و تصدیق کے لیے سیمپل این آئی ایچ لیب بھجوائے گئے ہیں۔