کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ویرینٹ پہلے سے شہر میں موجود تھا۔اس ویرینٹ سے اموات کی شرح کم ضرور ہے لیکن اس کی میوٹیشن نئے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون پہلے سے ہی موجود تھا۔ آغا خان اسپتال میں شعبہ متعدی امراض کے سربراہ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ،،، پہلا کیس سامنے آنے سے قبل بھی کراچی میں موجود تھا۔

اس ویرینٹ سے جڑی علامات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،، کراچی میں ہر مریض کے ویرینٹ کی جانچ نہیں کی جاتی۔ ڈیٹا کی مدد سے تحقیق سے علامات سمیت دیگر چیزیں واضح ہوسکیں گی۔

ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا سے متعلق تحقیق جاری ہے،، کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر وہی ہیں جو ایلفا ، گاما اور ڈیلٹا ویرینٹ کے لیے تھیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے اومی کرون ویرینٹ کے حملے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ کورونا کی ویکسینیشن مکمل کرائیں اور ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوائیں۔۔