شہرمیں سردی کا سلسلہ جاری۔ مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ
جاری ہے شہریوں کو گیس بند ش کے باعث کن مشکلات کا سامناہے
کراچی میں موسم نےکروٹ بدلی۔۔ سرد ہواؤں کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں میں
گیس پریشرکی شکایات سامنےآرہی ہیں۔۔ پاکستان چوک پررہائشیوں کوگیس دستیاب نہیں
کہتےہیں پریشرنہ ہونےکےبرابرہے۔
علاقہ مکین کہتےہیں بل وقت پرآرہےہیں لیکن گیس کی فراہمی کا کوئی
وقت نہیں۔۔ گزارےکیلئےسلنڈرکا استعمال کررہےہیں۔
سوئی گیس حکام کا کہناہےکہ گیس کی طلب بڑھنےسےلوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب
دیا گیا ہےپہلےمرحلےمیں سی این جی آرایل این جی سمیت دیگرکمرشل سیکٹرکوگیس بند
کرکےگھریلوصارفین کی ضرورت پوری کرنےکی کوشش کررہےہیں۔