پاک بحریہ کے دو افسران فیصل امین اور سید فیصل علی شاہ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید
فیصل علی شاہ نے انیس سو بانوے
میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں افسران پاکستان
نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
دونوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے
چکے ہیں۔ ترجما ن پاک بحریہ کےمطابق ریئر ایڈمرل فیصل امین اس وقت وزارت دفاع میں
بطور ایڈیشنل سیکریٹری فرائض سرانجام دے
رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ اس وقت ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ کنٹونمنٹ
گوادر تعینات ہیں۔