جما عت اسلامی کا بلدیاتی
ترمیمی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے
سامنےدھرنا جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی
کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے سندھ حکومت نے سارے اختیارات خود رکھ دلئے۔بے اختیار میئر کیا کام کرے گا۔ ایم کیوایم
پر زبانی جمع خرچ کا الزام لگادیا۔
جماعت اسلامی کا کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
امیر
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے
پریس کانفرنس میں کہانئے بلدیاتی نظا م
میں میئربے اختیار اور سب کچھ سندھ حکومت
کے ہاتھ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی
تفریق پیدا کر رہی ہے۔ کراچی کی
نمائندہ جماعت ہونے کی دعویدار ایم کیوایم
نے اس معاملے پر زبانی جمع خرچ کے سوا
کچھ نہیں کیا ۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی جان لیں کہ وہ جماعت اسلامی سے فرینڈلی اپوزیشن کی طرح ڈیل
نہیں کرسکتے۔