نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا احتجاج 29ویں روز ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

نئے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا جاری احتجاجی دھرنا 29ویں روز ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کے نمائندے ناصر حسین شاہ سے مزاکرات کے بعد کیا۔

مزاکرات کے دوران بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کے بعد  تیار کیا گیا مسودہ بھی ناصر حسین شاہ نے  پیش کردیا۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان میئر کراچی کو بااختیار بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔۔ صوبائی فنانس کمیشن کے قیام،تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کراچی کو واپس کرنے سمیت مئیر اور ٹاون چئیرمین کو کمیشن کا ممبر بنانے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔۔ ٹیکس سے بھی بلدیہ کراچی کو حصہ دیا جائیگا۔

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان  تحریری معاہدہ کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھا کامیابی پر اج ادارہ نور حق پر یوم تشکر بنایا جائیگا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا۔ چند نکات پر مزاکراتی عمل جاری رہیگا۔