کراچی میں نسلہ ٹاور کو
گرانے کی کارروائی چوتھے روز بھی جاری ۔ نئی
تکنیک کے تحت کرین کی مدد سے ہیوی مشینری کی بالائی منزل پر منتقلی۔ عمارت کے اطراف کی سڑک اور سروس روڈ بند کو کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے بھی آپریشن
کا جائزہ لیا۔
چارسوسے زائد مزدور ۔ بھاری
مشینری اور ساتھ ہی نئی تکنیک
کا استعمال۔سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا
آپریشن جاری ہے۔ گرائونڈ فلور پر
دکانیں اور پارکنگ فلور کی دیواریں گرا دی گئیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے بھی
کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے چہرہ نیوز
کو بتایا کہ ہیوی مشینری کی
مدد سے سائنسی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ کام کی رفتار بڑھانے کے لئے ہیوی مشینری کو اوپر
پہنچا گیا ہے ۔
اقبال میمن، کمشنر کراچی۔۔۔اسپیڈبڑھانےکےلیےاورسات دن میں مکمل
کرنےکےلیےاہم مشینری اوپربھیجی جارہی ہے۔۔۔اس وقت دو سےتین بھیجےجائینگے۔۔۔جب نیچےپہنچیں
گے توتعدادبڑھادی جائےگی۔۔۔اوردیواریں اورچاروں اطراف کوہٹانےکےلیےچارسولوگ ہیں۔۔۔ایک
طرف مشین کام کررہی ہوگی تودوسری جانب مزدورکام کررہےہونگے۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کہتی ہیں
چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔ پوری کوشش ہے ایک ہفتے
کام مکمل ہو جائے۔ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئےیہاں دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی ہے۔
اسما بتول،اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد۔۔۔ہیوی مشینری ہم نےمنگوائی
ہے۔۔۔اب ٹاپ فلورسےاس کوتوڑنےکاکام کرنےجارہےہیں۔۔۔اورساتھ ہی ساتھ حفاظتی اقدامات
کوبھی مدنظررکھاہے۔۔۔
عمارت کے راستوں کو چاروں
جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔شارع فیصل کو شاہراہ قائدین سے ملانے والی سڑک بھی بند
ہے۔شاہراہ قائدین کی سروس روڈ بھی جال لگا کر بند کردی گئی ہے۔