سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کااحتجاج دھرنا فوارہ چوک کراچی پرپانچ روزسےجاری ہے

صبانور صبانور

سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کااحتجاج دھرنا فوارہ چوک کراچی پرپانچ روزسےجاری ہے

سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کااحتجاج دھرنا فوارہ چوک کراچی پر6روزسےجاری ہے۔چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کہتےہیں سیاست کو کبھی سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کیا۔ سیاست ہمارے لئے عبادت ہے۔

کراچی میں بلدیاتی قانون کیخلاف فوارہ چوک پرپی ایس پی کااحتجاجی دھرنا پانچ روزسےجاری ہے۔کارکنان سے خطاب میں چئیرمین مصطفیٰ کمال نےکہاکہ اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے ہی ہونگے، اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔بلدیاتی نظام کیلئے ہی دوہزارسترہ  میں اٹھارہ دن رات دھرنا دیا، گرفتاریاں دیں، شیلنگ برداشت کی۔مصطفیٰ کمال نےمزیدکہاکہ ہم نے بلدیاتی نظام کا مسئلہ زندہ رکھا، اس کی آگاہی اور شعور عوام کو دیا۔انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت سے مذاکرات جاری ہیں، اپنے آئینی حقوق لے کر ہی اٹھیں گے۔