میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے بحیرہ عرب میں کشتی سے چھ ارب پینتیس کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی

صبانور صبانور

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز   نے  بحیرہ  عرب میں کشتی سے چھ ارب پینتیس کروڑ روپے  مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز   نے  بحیرہ  عرب میں کشتی سے چھ ارب پینتیس کروڑ روپے  مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔آٹھ غیرملکی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز     نے   مشترکہ کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

بحیرہ عرب میں  کشتی   سے 658 کلو  منشیات برآمد کر لی،، جس کی عالمی  منڈی میں   مالیت کا تخمینہ 635 کروڑ  روپے  ہے۔

مشترکہ کارروائی کے دوران  8 غیر ملکی اسمگلر ز کو گرفتار   کر لیا گیا۔ ان میں سے  سات ایرانی اور ایک افریقی  شہری ہیں۔

آپریشن میں پگڑی گئی منشیات اور  اسمگلروں  کو  مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کےلئے پاکستان کسٹمز  کے حوالے  کردیا گیا۔