کراچی میں نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

عمران عمران

پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل اور ٹریلر میں ہوا، جاں بحق تینوں افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔جاں بحق افراد میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق باپ اور بیٹے آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس اپنے گھر کیماڑی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی موٹرسائیکل اور ٹریلر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا گیا۔