کراچی سائٹ ایریا میں سڑک پر
دن دہاڑے شہری کو لوٹنا ڈاکؤوں کو مہنگا پڑ گیا ۔راہ چلتے موٹرسائیکل سوار نے
ڈاکؤوں کی ویڈیو بنائی اور کچھ فاصلے پر موجود پولیس کو آگاہ کردیا۔پولیس پہنچی
تو فائرنگ کے تبادلے میں دو نوں ڈاکو زخمی ہوئے اور پکڑے گئے۔
سڑک کنارے بے خوف لوٹ مار
کرتے ان ڈاکؤوں کو خبر نہ تھی کہ خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔۔۔موٹرسائیکل پر قریب سے
گزرتے شہری نےچالاکی سے واردات کی ویڈیو
بنائی اور پولیس کو آگاہ کردیا۔۔
پولیس پہنچی تو مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔۔۔ایک ڈاکوزخمی
حالت میں موقع پر ہی جبکہ دوسرا عباسی شہید اسپتال سےپکڑا گیا
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکؤوں کے ہاتھوں موبائل فون اور قیمتی سامان
سےمحروم ہونے والا نوجوان بھی شکایات لے کر تھانے پہنچ گیا
پولیس نے گرفتار زخمی ڈاکؤوں سے برآمد ہونے والی نئی موٹرسائیکل بھی
تحویل مین لے لی۔دوسری جانب نیو کراچی
صنعتی ایریا میں بھی گزشتہ شب موبائل فون چھیننے کے دوران نوجوان کو گولی مارکر
زخمی کرنے والے ڈاکؤوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ
فوٹیج کی مددسے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔