اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دعوے کئے گئے کہ مہنگائی کم کریں گے،روزگار
دیں گے،گھر دیں گے اورماضی میں اس طرح کی صورتحال پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔
ان کا کہناتھاکہ ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم
ہے،گزشتہ ساڑھے تین برسوں کی کہانی کی وجہ سے حالات یہاں پہنچے ،حکومت لوگوں کے
مسائل سے لاتعلق رہی اورملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کے
لئے وزیراعظم نہیں بنا۔
شازیہ مری کا کہناتھاکہ عمران خاں عوامی مسائل
کے لئے وزیراعظم نہیں بنے،عوام کے حالات اجیرن ہیں, روز مرہ مہنگائی بڑھ رہی
ہے،دعوے کئے گئے کہ مہنگائی کم کریں گے،روزگار دیں گے،گھر دیں گے،
شازیہ مری کا کہناتھاکہ عمران خان کو اقتدار کی
ہوس ہے،عمران خان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے،آج پھر پاکستان میں لوڈ شیڈنگ چل رہی
ہےاورپاور ہاوسز سے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے،ملک کے اندر سے گو عمران گو کی
آوازیں آرہی ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ فارن فنڈنگ
والا شخص بیرونی سازش کی بات کرے تو ہنسی آتی ہے،اسے یہ احساس ہونا چاہئے کہ ملک میں
سیاست بیرون ملک پیسوں سے نہیں کی جاتے،اگر عمران خان ایک دن مزید وزیر اعظم رہا
تو ملک کی جمہوریت کو نقصان ہوگا