سندھ میں جلسے، جلوس، ریلیوں پر تیس روز کےلئے پابندی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے بعض عناصر سڑکیں بند اور دھرنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

 ریاست مخالف عناصر موقع کا فائدہ اٹھاسکتےہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر  میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 صوبے بھر میں جلسے، جلوس ،ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےآئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ  کو خط لکھا گیا تھا۔

صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق سیاسی اور دیگر عناصرمختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ۔سڑکوں، شاہراہوں کو بلاک اور دھرنا یا اجتماع کیاجاسکتا ہے۔

ممکنہ صورتحال کی وجہ سے عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی۔ایسی صورتحال میں ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کےتحت تیس روز کے لئے پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی ۔

کوئی احتجاجی مظاہرہ یا ریلی نہیں نکالی جاسکے گی۔