ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج۔ ایک شخص نامزد۔

عمران عمران

 ملزم کی گرفتاری کے لئے ریلوے پولیس کی ٹیمیں ملتان روانہ ہوگئی۔

ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے  مبینہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ  ریلوے پولیس سٹی تھانے  میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کا الزام ہے کہ زیادتی کرنے والے افراد نے خود کو ریلوے ملازم بتایا۔ترجمان ریلوے کے  مطابق  زکریا ایکسپریس  نجی شعبے کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے  ۔

متاثرہ  خاتون  مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ۔

ایس ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو  بلوایا اور  بیان ریکارڈ کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے  چھاپہ مار ٹیمیں ملتان روانہ  کر دی ہیں۔

  آئی جی ریلویز کے مطابق ملزمان کو   جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

گھناونے  جرم  کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔