پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہائبرڈاجلاس میں موجود ہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

عرفان علی عرفان علی

پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہائبرڈاجلاس میں  موجود ہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہائبرڈاجلاس میں  موجود ہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں پیپلزپارٹی بدہ کو لاہور میں ہونےوالے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرےگی۔

عمران خان الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے سے معافی مانگیں۔ عمران خان جیت کربھی ہار گئے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔جس میں سابق صدر آصف علی زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن  کاکہنا تھا کہ فیصلہ ہواکہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کےساتھ کھڑی رہےگی۔

 لاہور میں  ہونےوالے اتحادی جماعتوں کے اجلاس  میں پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ شرکت کرے گی

شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا اس پر قوم سے معافی مانگیں۔

 ان کے خیالی پلاو تھے مسٹر ایکس اور مسٹر وائے جو کہتے تھے کہ وہ الیکشن جیتنے نہیں دیں گے۔ان سے بھی معافی مانگیں

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان جیت کربھی ہار گئے۔۔سیاست میں آنے سے آج تک یہ قوم سے صرف جھوٹ بولتےر ہے۔

پیپلزپارٹی ہمیشہ چاہتی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست سمیت سارے معاملات میں نیوٹرل رہے۔