سی ٹی ڈی حیدرآباد نے ریلوے ٹریک اور ٹرانسمیشن لائن پر دھماکوں سمیت مختلف شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار
کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار ملزمان میں ظہیر احمد اور صدرالدین
کولاچی شامل ہیں،، جو صوبہ میں دہشت گردی کی متعد د کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار مبینہ دہشت گرد ظہیر دوہزار چودہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے لاڑکانہ میں ٹرانمیشن
لائن میں بھی دھماکہ کیا۔
ملزم
دوہزار سولہ میں لاڑکانہ میں سائیکل دھماکہ اور میہڑ میں ٹرانسمیشن لائن میں
دھماکے میں بھی ملوث ہے۔
گرفتار مبینہ دہشت گرد صدرالدین ساتھیوں کے ساتھ
ابراہیم حیدری میں آئی ای ڈی کی تیاری میں شریک
ہے۔