پاک فوج کے شعبہ تعلقات
عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ
مل گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا،کورکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے،
شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی شامل ہیں۔
خراب
موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں موسیٰ گوٹھ وندر کے مقام پر لاپتہ ہوا تھا،
ابتدائی
تحقیقات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا ،
لیفٹیننٹ جنرل
سرفرازعلی سمیت 6 افسر ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہوگئے
برگیڈیئر امجد
حنیف اوربرگیڈیئرمحمد خالد شہید ہوگئے۔
میجرسعید
احمد اور میجرطلحہ منان، نائیک مدثرفیاض شہید ہوئے