کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کاآپریشن جاری ہے۔


کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کاآپریشن  جاری ہے۔


کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کاآپریشن  جاری ہے۔ ترجمان سی بی سی کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں سی بی سی کا عملہ ڈور ٹو ڈور کام کر رہا ہے۔ عید قربان کے پہلے روز 95 فیصد آپریشن مکمل کرلیا گیا

ترجمان سی بی سی کے مطابق شہریوں کی سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔قربانی کے جانوروں کی باقیات کو بروقت اٹھانے کے لیے 60 سے زائد گاڑیاں رکھی گئی ہیں، ترجمان  کے مطابق تنگ اور گنجان آباد علاقوں میں بھی سی بی سی کا عملہ موجود ہے۔ ۔ آلائش مراکز سمیت دیگر جگہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے۔سیکڑوں ٹن الائیش محفوظ طریقے سے تلف کی جارہی ہیں۔سی بی سی عملہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک اپنا آپریشن جاری رکھے گا