پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کراچی میں پولیس کمانڈوز،رینجرز ، آرمی سیکیورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 ائرپورٹ،  اسٹیڈیم،سڑکوں، ہوٹلز، پریکٹس گراؤنڈزاور دیگر  مقامات پر تعینات رہیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک انگلینڈ کرکٹ  میچز سے قبل سیکیورٹی  کوآرڈینیشن  سے متعلق اجلاس ہوا۔

 ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی مقصود میمن کی زیر صدارت اجلاس میں  سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس ایس یو کمانڈوز  سمیت  پولیس کے دیگر یونٹس ،رینجرز،  آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی  فرائض انجام دیں گے۔

 سیکیورٹی پر مامور اہلکار کراچی ایئرپورٹ،  نیشنل اسٹیڈیم،  سڑکوں، ہوٹلز، پریکٹس گراؤنڈزاور دیگر  مقامات پر تعینات  رہیں گے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی کو بتایا گیا کہ حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازبھی  موجود رہیں  گے۔