ڈینگی پھیلنے پر سندھ حکومت متحرک۔

عرفان علی عرفان علی

ڈینگی پھیلنے پر سندھ حکومت متحرک۔

ڈینگی پھیلنے پر سندھ حکومت متحرک۔ ہاٹ اسپاٹس پر  اسپرے اور فومیگیشن مہم  شروع ہوگی۔

 متاثرہ مریض کے اردگرد بیس گھروں میں اسپرئے کیا جائے گا۔

 تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور لیباریٹری سے روزانہ  ڈینگی پر رپورٹ لی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس  ہوا۔

 بتایا گیا کہ رواں سال صوبے میں اب  تک چار ہزار اکتیس  ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

چیف سیکریٹری نے کہا  کہ سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے موجود پروگرام کو مزید موثر بنانا ہوگا۔

 تمام ڈپٹی کمشنر ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

 آگاہی  مہم شروع اور صوبے میں اینٹامولوجسٹ بھرتی کئے جائیں گے۔ڈینگی کے مریضوں کے ارد گرد کے بیس  گھروں میں اسپرے کیا جائے گا۔

تمام سرکاری و نجی اسپتالوں اور لیباریٹری سے ڈینگی کی روزانہ بنیادوں پر رپورٹ لی جائے گی۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے کیاجارہا ہے۔

 ہاٹ اسپاٹس پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے اسپرے اور فومیگیشن مہم شروع کی جائے گی۔

ڈینگی وائرس  کے  ٹیسٹ کی رقم بھی کم کریں گے۔

اجلاس میں  پنجاب سے ڈینگی ماہرین بلواکر  سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔