کراچی سپرہائی وے پر رہائشی آبادیوں کےنزدیک ریتی بجری اورتعمیراتی سامان ہٹائے جانے پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہورکی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایف ڈبلیواوکےوکیل نے عدالت کو بتایا سپر ہائی وے پر رہائشی فلیٹس کےنزدیک سے ریتی بجری اورتعمیراتی سامان ہٹادیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہماری درخواست پرمعاملہ حل ہوگیا ہے۔ اس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔