پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ۔ ہینڈریڈ انڈیکس تین ہزار، سات سو نوے پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ انڈیکس تین ہزار، سات سو ، نوے پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، گیارہ ہزار، ستر پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں انڈیکس کی کم سے کم سطح ایک لاکھ، دس ہزار، آٹھ سو چھیانوے پوائنٹس رہی۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ انڈیکس ایک لاکھ، سولہ ہزار، دوسو چھتیس پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔