کراچی میں صدر موبائل مارکیٹ کے قریب بینک سے رقم لے کر آنے والے تاجر سے ڈاکووں نے اٹھاون لاکھ روپے لوٹ لئے۔

عرفان علی عرفان علی

گزشتہ روز صدر موبائل مارکیٹ  کی مصروف سڑک  پر  پیش آئی واردات  کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ صدر اسٹار سٹی مال کے سامنے موٹر سائیکل سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر رقم سے بھرا بیگ چھینا،، اور با آسانی بمبینو سینما والی سڑک سے فرار ہوئے۔ واقعہ کا  مقدمہ  تھانہ پریڈی میں درج کیا گیا ہے۔ متن مقدمہ کے مطابق  متاثرہ تاجر موبائل فون   کی مختلف  اشیاء  بنانے والی کمپنی کا مالک ہے،، اور ساتھیوں  کے ہمراہ پیدل بینک سے دفتر کی جانب آرہا تھا۔