پینٹنگز اور مجسموں کی نمائش کاآغاز

عرفان علی عرفان علی

پینٹنگز اور مجسموں کی نمائش  کاآغاز

متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے پینٹنگز اور مجسموں کی نمائش  کاآغازآرٹس کونسل کراچی میں جمعہ سےہوگا۔


معروف خطاطوں کےشاہکارسے حاصل ہونےوالی رقوم سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کی جائےگی۔

آرٹس کونسل کراچی میں متاثرین سیلاب کی بحالی میں پینٹنگز اور مجسموں کی نیلامی جمعہ سے اتوارتک جاری رہےگی۔


صدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ نےکہاکہ دو کروڑ روپے آرٹس کونسل  نے فلڈ ریلیف فنڈ میں دیے ہیں۔

نمائش میں صادقین کے فن پارے بھی موجودہیں۔۔۔


محمداحمدشاہ،صدرآرٹس کونسل کراچی کہتے ہیں کہ کل آرٹس کونسل میں  ایک منفرد آرٹ ایگزبیشن ہونے جا رہی ہے۔۔پاکستان بھر کے معروف مجسمہ ساز اور مصوروں نے اپنی تخلیقات ڈونیٹ کی ہیں۔۔۔صادقین کے فن پارے بھی ہیں۔۔۔اس نمائش سے جو بھی پیسے جمع ہونگے وہ فلڈ ریلیف میں جائیں گے۔۔۔


معروف مصورشاہدرسام نےکہاکہ فن کاروں نے اپنی پرسنل کلکشن میں سے فن پارے دہے ہیں جو کہ کبھی ہوتا نہیں ہے ۔۔۔پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے آرٹسٹ اپنے شاہکار بھیج رہے ہیں۔۔۔پیسے دے دیں گے آپ کو لیکن اپنا قیمتی کام نہیں دیں گے

سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےآرٹس کونسل کراچی دواکتوبرکوکراچی جم خانہ میں معروف گلوکارعاصم اظہر،نتاشہ بیگ اورآئمہ بیگ سمیت دیگرگلوکاروں کانسٹرٹ منعقدکرےگا۔