سینٹ میں مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 ایم کیو ایم کے تین اور پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔

سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں وقار مہدی اور عاجز دھامرا جبکہ ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی، سبین غوری اور طارق منصور نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

 سینیٹر نثار کھوڑو کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے اچھے اور پرانے ورکر کو سینیٹ میں آنے کا موقع دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین کا کہنا تھا انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں۔

اچھے لوگ منتخب ہونا چاہیئں تاکہ وہ عوام کو ڈلیور کر سکیں۔۔

سندھ میں سینٹ کی جنرل  نشست مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی سے خالی ہوئی تھی ۔اس نشت کے لئے پولنگ آٹھ دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہو گی۔