پاکستان ٹیلی ویژن نے ملازمین کو پنشن سے بھی محروم کردیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان ٹیلی ویژن نے ملازمین کو پنشن سے بھی محروم کردیا

پاکستان ٹیلی ویژن نے ملازمین کو پنشن سے بھی محروم کردیا 

قومی نشریاتی ادارے سے وابستہ افراد سراپا احتجاج، ساری زندگی پی ٹی وی کو سونپنے والے معاشی بحرانوں کا شکار ہوکر رہ گئے ۔ملازمین نے پی ٹی وی کراچی مرکز کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ 

پنشن جیسے  بنیادی حق سے محروم رکھا جارہاہے۔

پی ٹی وی کے پینشنرز کو  میڈیکل کی سہولیات کیش پر کردی ہیں ۔

پنشن میں حکومتی اضافہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔

بیواؤں اور رٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ ہائوس رینٹ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔

مگر بھاری پیکج پر پی ٹی وی من پسند  بھرتیاں جاری ہیں ۔

کوئی ادارہ اس قومی ورثے کے امین ادارے میں مالی بے قاعدگیوں کو نہیں روک رہا ہے ۔

بورڈ میں سب سرکاری افسران بھی  خاموش ہیں ۔ ملازمین نے کہا کہ 

پی ٹی وی کو بچانے نکلے ہیں آئو ہمارے ساتھ چلو ۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہمیں ہر ماہ بروقت پنشن فراہم کی جائے ہم نے ساری زندگی اس ادارے کی خدمت کی ہے اور پی ٹی وی میں جاری بے ضابطگیوں کو روکا جائے۔