فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے

کراچی کے علاقے نیو کراچی گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، لواحقین نے واقعے کو منشیات فروشوں کا حملہ قرار دے دیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

مقتولین کی نماز جنازہ سہراب گوٹھ میں ادا کی گئی۔

واقعہ کا  مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا جاسکا۔

کراچی کے علاقےگبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں کو قتل کردیا،

ایمبولنس عباسی شہید اسپتال آتے ہوئے

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت سعید محمد، خیال محمد اور نذر محمد کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے نائم ایم ایم کی گولیوں کے دس سے زائد خول بھی ملے

فائرنگ سے جاں بحق دو بھائی غیر شادی شدہ جبکہ تیسرا چار بچوں کا باپ تھا، مقتولین کا تعلق کوئٹہ ژوب سے تھا اور ندی کے قریب جاری ترقیاتی کام میں استعمال ہونے والے سامان کی چوکیداری کرتے تھے،،

پولیس حکام کا کہنا ہے تین بھائیوں کا قتل کسی پرانی دشمنی یا پھر ندی کے اطراف سرگرم جرائم پیشہ افراد سے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

 جلد تحقیقات میں سامنے آجائے گا،،،وقوعہ سے ملنے والے خول فرانسک کے لئے بجھوا دیئے گئے

تینوں بھائیوں کی نماز جنازہ سہراب گوٹھ کی مسجد میں ادا کردی گئی۔واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا گیا۔