ایم کیوایم
پاکستان کا ہفتےکوباغ جناح کراچی میں پاورشوکا اعلان۔ کنوینئرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے پاکستان کو بچانے کے لئے کراچی کو بچانا ضروری ہے۔مصطفی
کمالکہتےہیں آ ئندہ وزیراعظم سے وزارتیں نہیں آئین میں ترمیم مانگیں گے۔ فاروق
ستار کا کہنا ہے کراچی والے مایوس نہیں ،ان میں مایوسی پھیلائی گئی ہے۔
کنوینئر ایم
کیوایم خالد مقبول صدیقی کا پریس کانفرنس میں
کہنا تھا کل باغ جناح
میں ایم کیوایم کا پاورشو ہوگا۔یہ
ہماری انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ کراچی والوں کو شہری حقوق کےلئےایک بارپھریکجا ہونا ہوگا۔ ہفتےکوسیاسی
اعتبار سے مستقبل کا تعین کرنے والا اجتماع ہوگا۔۔کراچی کسی
مصنوعی قیادت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ اس شہر پر قبضہ کرنے کے بجائے اس شہر کے
لوگوں کا
حق حکمرانی تسلیم کیا جائے۔ رہنما
ایم کیوایم مصطفی کمال نےکہا آئندہ آنے
والےوزیراعظم سے ایم کیوایم وزارتیں نہیں آئین میں ترمیم مانگے گی۔فاروق ستار کا
کہنا تھا چار ہزارارب کا ٹیکس اداکرنے
والےشہرکراچی کو چالیس ارب روپےبھی نہیں
مل رہے۔چارسو ارب کے ترقیاتی فنڈ لے کر رہیں
گے۔کراچی والے مایوس نہیں ۔کراچی میں مایوسی پھیلائی گئی ہے،، جسےدورکیا جائے گا۔