کراچی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ماڈل کالونی میں چھاپہ۔ غیرقانونی اور جعلی ہومیوپیتھک ادویات تیار کرنے والے دو کارخانے سیل۔ دو افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔
کراچی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ماڈل کالونی میں دو گھروں پر چھاپہ مارا۔ ان گھروں میں بڑے پیمانے پرغیر قانونی اور جعلی ہومیوپیتھک ادویات بنائی جارہی تھیں۔ ڈریپ کے عملے نے جعلی ادویات بنانےمیں ملوث دوافراد کوحراست میں لےکردونوں عمارتیں سیل کردیں۔