کراچی اورنگی ٹاون سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم گرفتار۔ پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

صبانور صبانور

کراچی اورنگی ٹاون سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم گرفتار۔ پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

کراچی اورنگی ٹاون سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم گرفتار۔ پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف۔

 ایک ملزم نے  سو سے زائد موبائل فونز کی ٹمپرنگ کی۔

ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی میں  پولیس اور رینجرز نے اورنگی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم موبائل فونز کی ٹیمپرنگ میں بھی ملوث ہیں ۔


 ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل  برآمد ہوئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں  نے پچیس جولائی کو  اورنگی ٹاؤن میں بزرگ شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئی تھی ۔

ملزموں نے  اورنگی ٹاؤن، سائیٹ  اور اطراف میں پچاس  سے زائد وارداتوں میں سیکڑوں موبائل فون اور نقدی چھیننے   کا اعتراف کیا ہے۔ 

ایک گرفتار ملزم نے سو سے زائد موبائل فونز کی ٹمپرنگ کا  بھی اعتراف کیا ہے۔